رشتوں کا لحاظ بھی ختم ہو گیا، مزدوری پر کیوں نہیں گئے؟ بڑا بھائی چھوٹے بھائی کے ہاتھوں قتل


حیدرآباد ٹاؤن( آن لائن) بھائی تم مزدوری پر کیوں نہیں گئے نواحی چک 82 شمالی میں مزدوری پر نہ جانے کی رنجش پر چھوٹے بھائی نے فائر کر کے اپنے بڑے بھائی کو قتل کر دیا بتایا گیا ہے کہ نواحی چک 82 شمالی میں ہفتہ کے روز سہ پہرکے وقت دو بھائیوں محمد شوکت اور محمد عزیز کے درمیان گھر میں تکرار ہوئی جس پر شوکت نے پسٹل سے ایک فائر کر کے اپنے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا واقعہ کے بعد تھانہ جھال چکیاں پولیس نے کاروائی شروع کر دی پولیس کے

مطابق مقتول محنت مزدوری کے لیے کئی دن سے نہیں جا رہا تھا اور اس کے بھائی نے اس سے پوچھا کہ مہنگائی کے اس دور میں تم گھر بیٹھ گئے ہو مزدوری پر کیوں نہیں گئے تو دونوں میں توں تکرار ہوگیا جس پر اس نے نے بھائی کے سینے پر فائر کر کے اپنے بھائی کو محض اسی رنج پر قتل کردیا کہ تم مزدوری پر کیوں نہیں گئے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گء پولیس مزید مصروف تفتیش ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں