ریسٹورنٹس اور شادی ہالز دوبارہ بند کرنے کا اعلان


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں بڑھتے کیسز کے بعد ریسٹورنٹس اور شادی ہالزدوبارہ  بند کرنےکا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے کہا ہے کہ کرونا کیسز میں اضافہ ہونے کی وجہ سے شادی ہالز سمیت ریسٹورنٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
کراچی میں کمشنر سہیل کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ کمشنر کراچی نے احکامات جاری کیے ہیں کہ شہر میں کرونا وائرس کیسز کے بڑھنے کی وجہ سے ہفتہ میں تین دن کیلئے ریسٹورنٹس اور شادی ہا لز بند کیے جائیں۔ ایس او پیز

کی خلاف ورزی پر شادی ہالز، ہوٹلوں کو بند کردیں گے، ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں ہوٹل، شادی ہالز چیک کریں، پارکس میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، ماسک کے بغیر کسی کو پارک میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔دوسری جانب سندھ میں بڑھتے کورونا کیسز پر این سی او سی نے تشویش کا اظہار کر دیا۔ بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس چیئر مین اسد عمر کی سربراہی میں ہوا جس میں ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پہ تفصیلی گفتگو کی گئی۔ این سی اوسی نے کہاکہکراچی میں کورونا کیسز کا بڑھنا خطر ناک ہے، 747 کورونا کیسز سامنے آئے جس میں سے 365 کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ سمارٹ لاک، ڈاؤن، کانٹیکٹ ٹریسنگ اور ایس او پیز پہ عمل در آمد یقینی بنا کے ہی وائرس کو شکست دی جا سکتی ہے۔ سیکرٹری صحت سندھ نے کہاکہ صوبہ سندھ کی انتظامیہ کورونا کے بڑھتے کیسز کی صورتحال کو سختی ست مونیٹر کر رہی ہے۔ سیکرٹری صحت سندھ نے کہاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایس او پیز پہ عمل در آمد یقینی بنانے کیلئے سخت ایکشنز لے رہے ہیں۔ ڈاکٹر فصل سلطان نے کہاکہ کوروناوبا کو روکنے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کیاجائے،متاثرین تک رسائی،ہیلتھ پروٹوکولز سیہی وائرس روکاجاسکتاہے‎





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں