سال نو کی پہلی شام وزیر اعظم نے غربا و مستحقین کے نام کردی


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے نئے سال کی پہلی شام غربا و مستحقین کے ساتھ گزاری۔ انہوں نے پناہ گاہ کا افتتاح کیا اور وہاں موجود افراد کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔ وزیراعظم عمران خان نے نئے سال 2021 کی پہلی شام ترنول میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیااور وہاں موجود غربا و مستحیقین کے ساتھ وقت بتایا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں جاری کردہ سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پناہ گاہ میں موجود افراد کے لیے صبح کا ناشتہ اور رات کا کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔سرکاری اعلامیے کے

مطابق پناہ گاہ میں خواتین کے لیے بھی خصوصی طور پر دس بستروں کا انتظام کیا گیا ہے۔ ترنول میں پناہ گاہ کے قیام کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم پناہ گاہوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترنول پناہ گاہ کے دورے کے دوران موجود انتظامات کا جائزہ لیا اور وہاں موجود غربا و مستحیقین کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں