سعودی عرب کا بائیکاٹ کیا جائے، امریکیوں نے مطالبہ کر دیا


واشنگٹن (این این آئی)امریکی قانون سازوں نے سعودی عرب میں آئندہ ماہ ہونے والی جی ٹوئنٹی سمٹ کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینتالیس امریکی قانون سازوں نے اصرار کیا کہ انسانی حقوق کی مبینہ پامالیوں کے تناظر میں امریکی حکومت کوآئندہ ماہ ریاض میں ہونے والی اس سمٹ میں شریک نہیں ہونا چاہیے۔ امریکی کانگریس کے ممبران نے وزیر خارجہ مائیکل پومپیو سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا ، جب یورپی یونین نے انہی تحفظات کی بنا پر اس سمٹ میں اپنی حاضری محدود کرنے کی ایک قرار داد منظور

کی ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں