سندھ میں بھی پی آٹی آئی کی حکومت آنے والی ہے، وفاقی وزیر کا حیران کن دعویٰ‎


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر مملکت علی محمدخان نے حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ سندھ میں ہماری حکومت اانے والی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوراان وفاقی وزیرمملکت علی محمد خاں نے کہا ہے کہ کراچی توان کے ہاتھ نکل جائے گا ۔ کراچی میں مینڈیٹ ہی پی ٹی آئی کا ہے اور سندھ میں بھی ہماری
حکومت آنے والی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی سے کوئی جزیرے لینے کا شوق نہیں ہے ۔ لیکن سندھ اور وفاق کے درمیان معاہدہ ہوا تھا۔ ان کی

کابینہ اور وزیراعلیٰ سندھ نے حامی بھری تھی۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی مزار قائد پرہونے کے حوالے سے کہا ہے کہ آپ آئین مطابق حکومت کیخلاف بیانیہ دے سکتے ہیں لیکن ریاست کیخلاف بیانیہ کسی صورت نہیں دیا جا سکتا ہے ۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں