سندھ پولیس کے افسران کس کے اشارے پر چھٹی پر گئے، تہلکہ خیز انکشاف


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) گزشتہ روز سندھ کے محکمہ پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) مشتاق مہر سمیت کئی افسران نے ایک ساتھ دو ماہ کی چھٹی پر جانے کا فیصلہ کیا تھا ، چھٹی پر جانے جانے والوں میں آئی جی سندھ مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس اور متعدد ڈی آئی جیز شامل تھے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے بھی چھٹی کی درخواست دے دی تھی۔آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، کراچی کے تینوں زونل ڈی آئی جی، ڈی آئی جی سی ٹی

ڈی اور ڈی آئی جی میرپورخاص کا چھٹی پر جانے کا فیصلہ کرلیا گیاتھا ۔ ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے افسران کی جانب سے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملہ چھٹی پر جانے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔‎چھٹی کی درخواستیں دینے والوں میں آئی جی سندھ، 3 ایڈیشنل آئی جی، 25 ڈی آئی جی اور 30 ایس ایس پی شامل تھے۔پولیس افسران کی جانب یہ چھٹی کی درخواست میں یہ لکھا گیا کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری اور رہائی معاملے میں پولیس افسران کو بے عزت اور ہراساں کیا گیا، جس کی وجہ سے تمام پولیس افسران کی عزت اچھالی گئی ہے ۔ تاہم اس حوالے سے سینئر وفاقی وزیر نے تنقید کرتے ہوئےردعمل جاری کیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ تمام افسران بلاول ہائوس کی مرضی سے چھٹی پر گئے ہوں ۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’کوئی شبہ ہی نہیں کہ سندہ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے، ورنہ جب اومنی والوں کے سامنے لائن لگا کر کھڑے ہوتے تھے تو بھی اس طرح کا ردعمل ہوتا، پاکئی داماں کی یہ حکائیت آگے بڑھی تو معاملات کھلیں گے، اداروں کو نیچا دکھانے کی کوششیں اور سازشیں ناکام بنانی ہوں گی۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں