سونے کی قیمت میں کمی کا تسلسل جاری، فی تولہ قیمت میں مزید کمی


کراچی (این این آئی ) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت350روپے کی کمی سے1لاکھ 15ہزار350روپے فی تولہ ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 4ڈالرکی کمی سے 1912 ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی سطح پر سونے کی قیمت 350 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 15 ہزار  350روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 98 ہزار 894 روپے ہو گئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے کی کمی سے1240روپے مستحکم





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں