سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ،بڑا اضافہ سرمایہ کاروں کے وارے نیارے ہو گئے


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران تیزی کی واپسی ہوئی ہے، 100 انڈیکس 463.41 پوائنٹس بڑھ گیا جس کے بعد 41 ہزار کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال ہو گئی ہے۔نجی ٹی وی دنیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی گرفتاری کے بعدملکی سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا تھا جس کے اثرات حصص مارکیٹ پر بھی دیکھنے کو ملے تھے اور انڈیکس 960 پوائنٹس گر گیا تھا، بدترین مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 164 ارب روپے

ڈوب گئے تھے۔رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران گرتے ہوئے دام دیکھنے کے بعد سرمایہ کاروں نے ٹریڈنگ میں حصہ لیا، جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو ملی، صبح دس بجے تک انڈیکس میں 94.63 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی تاہم دوپہر بارہ بجے تک غیر یقینی صورتحال کے باعث تیزی کی طرف سے جانے والی مارکیٹ میں مندی کی واپسی ہوئی اور انڈیکس میں 83.5 پوائنٹس کی تنزلی ریکارڈ کی گئی۔مندی کے باعث ایک موقع پر انڈیکس 40389.80 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا تھا تاہم دوپہر دو بجے کے بعد کاروباری میں سرمایہ کاروں نے دلچسپی لی، جس کے باعث زبردستی تیزی دیکھنے کو ملی اور انڈیکس 700 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 41445.47 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 463.41 پوائنٹس کی بڑھوتری دیکھی گئی اور انڈیکس 41 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرنے کے بعد 41204.36 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.14 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 24 کروڑ 36 لاکھ 83 ہزار 541 شیئرز کا لین دین ہو، یہی وجہ ہے کہ دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں 700 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں