سکولوں اور تعلیمی اداروں میں امتحانات لینے کی تیاریاں تاریخ بھی سامنے آگئی


لاہور (آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر میں واقعہ سرکاری سکولوں کی سہ ماہی امتحانات سمیت سالانہ امتحانات کا شیڈول تیار کرلیا ہے۔ جس کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں کئے جانے کا امکان ہے۔ تیار کئے گئے شیڈول کےمطابق سرکاری سکولوں کے سہ ماہی امتحانات ماہ فروری 2021ء اور سالانہ امتحانات ماہ اپریل 2021ء میں منعقد کرائے جانے کا امکان ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ دونوں امتحانات آن لائن منعقد کئے جائیں گے اور سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ اور طالبات کو ان امتحانات کی بنیاد پر اگلی

کلاسوں میں پروموٹ کیا جائے گا۔دریں اثنا خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے 11 جنوری سے سکولز کھولنے کی حمایت کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے 11 جنوری سے سکولوں کو کھولنے کی حمایت کر دی۔اس سلسلے میں صوبائی وزارت تعلیم نے اپنی سفارشات بھی مرتب کر لیں۔ وزیرتعلیم نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ 4 جنوری کو ہونے والی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ان سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے ملک میں سکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی اداروں کی بند ش پر اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بطور وفاقی وزیر تعلیممیں چاہتا ہوں تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں۔ جونہی کورونا کے حوالے سے صحت کی صورتحال بہتر ہوگی بچوں کے لئے تعلیمی اداروں کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔ٹویٹر پر جاری پیغام میں شفقت محمود کا کہنا ہے کہ مجھے بچوں کے تعلیمی نقصان پر بہت دکھ ہے، کورونا کے باعث سب سے زیادہ تعلیمی نقصان پرائمری سکول کے بچوں کا ہوا ہے۔ شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کی صورتحال بہترہونے پر بچوں کو ترجیح دی جائے گی اور انھیں تعلیمی اداروں میں بلوا لیا جائے گا۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں