سیاسی گرما گرمی جہانگیر ترین کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی پی ڈی ایم جلسے میں تقریر اور اس کے بعد گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے بعد ملک کے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہو چکا ہے ، تجزیہ کار جاویداقبال کے مطابق ملک کے اندر آئندہ دنوںمیں دما دم مست قلندر کی سیاست جنم لے گی۔اسمبلیوں کے اندر جوڑ توڑ کے رجحان میں اضافہ ہو گا اور اس سلسلے میں خفیہ طور پر ملک سے باہر بیٹھے جہانگیر ترین کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔دوسری طرف اپوزیشن فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے راجہ ریاض سمیت چار ارکان

اسمبلی سے رابطوں میں ہے جبکہ حکومت اپوزیشن پر طاقت بھی آزمائے گی اور آئندہ دنوں میں اپوزیشن کی اہم شخصیات کو گرفتار کرنے کا عمل شروع کیا جا سکتا ہے۔جبکہ نیب بھی اپنا لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے کارروائیاں تیز کرے گی۔اپوزیشن کو چاروں شانے چت کرنے کا پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔جس سے اس بات کا اندیشہ بڑھ گیا ہے کہ گرفتاریوں سے قبل گھمسان کا رن پڑنے جا رہا ہے جبکہ اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ حکومت نواز شریف،جہانگیر ترین کو پاکستان لانے کی راہ ہموار کرنے کیلئے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو بھی وطن لا سکتی ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں