شاہد آفریدی کی کرکٹ کے میدانوں میں دوبارہ واپسی کپتان بنا دیا گیا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مایہ نازآل رائونڈر شاہد آفریدی جلد ہی ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے میدانوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ کے پلیئر ڈرافٹس میں شاہد آفریدی کو گال گلیڈی ایٹرز ٹیم کی کپتانی سونپ دی گئی ہے۔پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم خرید رکھی ہے۔ شاہد آفریدی کے علاوہ سرفراز احمد، وہاب ریاض اور دیگر کئی پاکستانی کھلاڑی بھی لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کریں گے۔لنکا پریمیر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن 14 نومبر سے شروع ہوگا ،یہ لیگ

28 اگست سے 20 ستمبر تک سری لنکا میں کھیلی جانے تھی تاہم اسے کووڈ۔19 کی عالمی وبا کے مسلسل عدم استحکام کی صورتحال کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ایل پی ایل تین بین الاقوامی مقامات پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں کولمبو ، کینڈی ، گالے ، دمبولا اور جعفنا کے شہروں کے نام سے موسوم پانچ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے نبردآزما ہوں گی۔ مقامی لیگ کا کھلاڑیوں اور مداحوں دونوں نے ایک ساتھ خیر مقدم کیا ہے کیونکہ یہ کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے کہ وہ دنیا کے اعلی درجے کے کرکٹرز کے ساتھ مل کر اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں