صفدر اعوان کی گرفتاری کے وقت سادہ لباس شخص کون تھا؟ پتہ لگالیاگیا


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر اعوان کی گرفتاری کے وقت موجود سادہ لباس شخص کون تھا، اے آر وائی نیوز نے پتہ لگالیا،نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے وقت موجودسادہ لباس شخص مریم نواز کا اپنا گارڈ تھا جسے ایک نجی چینل نےادارے کا اہلکار بتایا۔واقعے کی ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ صفدر اعوان کو باعزت طریقے سے لے جایا گیا جبکہ انھوں نے پولیس موبائل میں بیٹھنے سے پہلے نعرے بازی بھی کی۔دوسری جانب معاون خصوصی

برائے اطلاعات شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’ایک چینل پر خبر چلی سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار کسی سے ہدایات لے رہا ہے، یہ سب مل کر ہمیں بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔‘شہباز گل کا کہنا تھا کہ ’اصل میں یہ سادہ کپڑوں میں ملبوس شخص کسی ادارے کا اہلکار نہیں، سادہ کپڑوں میں ملبوس شخص مریم نواز کا اپنا گارڈ ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’آپ لوگ کتنا جھوٹ اور بولیں گے۔’





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں