عاصم سلیم باجوہ کی جگہ وزیراعظم کے نئے معاون خصوصی برائے اطلاعات کا فیصلہ ہو گیا


اسلام آباد(این این آئی) ریجنل پیس انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ، سینئر تجزیہ نگار رؤف حسن کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔ عاصم سلیم باجوہ کے مستعفی ہونے کے بعد ریجنل پیس انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ اور سینئر تجزیہ نگار رؤف حسن کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی سے متعلقنوٹیفیکیشن بھی جلد جاری ہوگا۔ رؤف حسن ملکی و غیر ملکی انگریزی اخبارات میں آرٹیکل بھی لکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ ریجنل پیس انسٹی ٹیوٹ پاک افغان ٹریک ٹو ڈائیلاگ کی میزبانی کرتا رہے۔واضح

رہے کہ چند روز قبل لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم سے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے اضافی عہدے سے ہٹانے کی گزارش کی تھی جوانہوں نے منظور کرلی تھی۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں