عثمان بزدار نے لاہور کو دنیا کا بدبودار شہر بنادیا، لاہوریو ں کی عمران خان کو بددعائیں، شہباز شریف نے لاہور کو پیرس بنانے کا خواب دیکھا تھا لیگی رہنما حنا پرویز بٹ لاہور کو بدبودار بنانے پر بزدار حکومت پر برہم


لاہور (آن لائن)مسلم لیگ(ن)کی رہنما حناپرویزبٹ لاہور کو بدبودار بنانے پر بزدار حکومت پر برہم،حناپرویز بٹ نے کہاعثمان بزدار نے لاہور کو دنیا کا بدبودار شہر بنادیا ہے۔شہبازشریف نے لاہور کو پیرس بنانے کا خواب دیکھا تھا۔شہبازشریف نے لاہور کو گریٹراقبال پارک،
میٹربس،اورنج ٹرین اور خوبصورت سڑکیں دیں۔عثمان بزدار نے لاہور کچرا کنڈی اور سڑکیں کھنڈر بنادیں۔لاہور پر عثمان بزدار کو مسلط کرنے پر آج لاہوریے عمران خان کو بددعائیں دے رہے ہیں۔تبدیلی سرکار مشن صرف لاہور سے شکست کا بدلہ لینا ہے۔عمران خان یاد رکھو یہ لاہوریے تمہیں جلد اٹھاکر باہر پھنکیں گے،انہوں نے مزید کہا تعویز گنڈوں سے پیر

خانے تو چل سکتے ہیں لیکن حکومتیں نہیں چلتی۔جعلی اور ڈرامے باز لوگوں ملک کو ہر طرح سے تباہ کرنے میں مصروف ہیں۔کسی ایک حکومتی وزیر کو اپنے محکمے کیمتعلق معلومات نہیں ان کو صرف نوازشریف اور مریم نواز کی فکر پڑی ہے۔اڑھائی سالوں بعد بھی عمران خان اور عثمان بزدار انڈرٹریننگ ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں