عرب ملک کے معروف بنک کا اپنے ملازمین کو دوسری شادی پر 10 ملین دینار قرض دینے کا اعلان


بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) دوسری شادی کرنے والوں کو عراق کے معروف بنک الرشید نے خوشخبری سنا دی، بنک نے نوٹیفکیشن میں کہاہے کہ ہر بینک ملازم کو دوسرا نکاح کرنے پر 10 ملین دینار قرض دیا جائے گا۔اس قرض کے ساتھ یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ اگر جس شخص نے پہلی شادی پر قرض لیا ہے وہ اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔ تمام ملازمین کو دوسرےنکاح کرنے پر قرض دیا جائے گا، نوٹیفکیشن کے مطابق قرض لینے والے کے لئے شرط ہے کہ وہ بینک کا باقاعدہ ملازم ہو اور اسے ملازمت کرتے ہوئے دو سال

کا عرصہ گزر چکا ہو۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراق میں بڑی عمر کی کنواریوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔بینک کی اس سکیم کا مقصد بھی شاید اس بڑھتے ہوئے مسئلے کو حل کرنا ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں