عمران خان اپنے ترجمانوں کی بجائے آدھی توجہ ملک پر دیتے تو آٹے ،چینی کا بحران نہ پیدا ہوتا ، ن لیگی رہنماکا حیران کن دعویٰ


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران ن لیگ کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب صبح اٹھ کر توجہ اپنے ترجمانوں کی بجائے ملک پر دیتے ہیں اس سے آدھی توجہ بھی ملک پر توجہ دیتے تو ہماری اکانومی ٹھیک ہو جاتی ، ملکمیںخوشحالی ، انویسٹمنٹ آجاتی اور اشیا خوردونوش کی قیمتیں کم ہو جاتیں ،اس ملک میں چینی ، ادویات اور گندم کا بڑے بڑے سکینڈل ہوئے ہیں وہ رک جاتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تھا کہ گورننس ایشو پر بات کروں تو یہ اگر پنجاب اور خیبر

پختونخواہ پر توجہ دیتے تو وہاں پر بھی بہتری آ سکتی تھی ۔ پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کے جلسوں اور تحریک سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لوگوں کو موبلائز کیا ، حکومت کے بارے میں بتایا ہے ، ہم عوام پر کے پاس مسلسل جائیں گے اور بلکہ آئندہ پی ڈی ایم کے لائحہ عمل کے مطابق راولپنڈی کی جانب مارچ کیا جائے گا۔ ن لیگ کے رہنما جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں جو مہنگائی کی صورت حال ہے لوگوں اس حکومت سے تنگ آچکے ہیں وہ باہر نکلنے کیلئے تیار ہیں ۔ لہٰذا اگر پی ڈی ایم نے جو 31جنوری کی تاریخ دی ہے وہ بالکل سوچ سمجھ کر طے کی گئی ہے ، ڈیمو کریٹ موومنٹ کی ساری پارٹیاں متعد د ہیں اور جلد ہی لانگ مارچ سمیت دیگر معاملات سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا ۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں