عمران خان پر مکمل اعتمادکا اظہار باکسر عامر خان کا پاکستانی سیاست میں حصہ نہ لینے کااعلان


لندن (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستانی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ واپس لے لیا اور کہاہے کہ ملک کو ایک زبردست وزیراعظم عمران خان کی قیادت میسر ہے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے حالیہ سوشل میڈیاپیغام میں بتایا کہ انہوں نے اپنی مشاورتی ٹیم سے بات چیت کی اور اس نتیجے پر پہنچے کہ میں عملی سیاست میں قدم رکھنے کی پیشکش کو مسترد کردوں۔انہوں نے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کی ملک چلانے کیلئے بنائی جانے والی تمام حکمت عملیوں کو سراہا۔باکسر عامر خان نے کہا کہ ملک

کو ایک زبردست وزیر اعظم کی قیادت میسر ہے اور انہیں عمران خان پر اعتماد ہے۔عامر خان کا اپنے مستقبل کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ اپنے فلاحی کاموں کو ایسے ہی جاری رکھیں گے۔باکسر نے اپنے بیان میں کہاکہ اپنے فلاحی کاموں کو ناصرف پاکستان بلکہ برطانیہ میں بھی جاری رکھوں گا اور دنیا کو ایک بہتر اور محفوظ مقام بنانے میں اہم کردار ادا کروں گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز باکسر عامر خان نے اپنے طویل سوشل میڈیا پیغام میں پاکستانی سیاست میں انٹری دینے کے حوالے سے عندیہ دیا تھا۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں