عمران صاحب خد اکیلئے انڈوں اور تیل پر نوٹس نہ لینا مزید قیمتیں بڑھ جائیں گی،ن لیگ نے وزیر اعظم سے بڑا مطالبہ کردیا


اسلام آباد ( آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوںمیں مزید اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انڈے 300 سو روپے درجن ، تیل320روپے کلو، عمران مافیا نے عوام کا تیل نکال دیا ہے ۔سب سے پہلے عمران صاحب سے درخواست ہے کہ خدا کے لئے انڈوں اور تیل مہنگا ہونے کا نوٹس نہ لینا ،عمران صاحب آپ نے نوٹس لیا تو قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی اور بے چارے عوام مزید مہنگی اشیاء نہیں خرید سکتے ،مئی 2018 میں تیل 180 روپے فی لیٹر

تھا ، ‘صادق اور امین ‘کے دور میں پیکٹ میں300اور بوتل میں320 روپے مل رہا ہے ،تین مہینے پہلے تیل 260 روپے فی لیٹر ، دو ہفتے پہلے 280 روپے فی لیٹر ، اور آج 300 روپے فی لیٹر ہوچکا ہے ،2018میں انڈا 7 روپے کا اورفی درجن 84 روپے تھے ، ‘صادق اور امین’ کے دور میں انڈے300 روپے فی درجن ہوچکے ہیں ،آٹا ، چینی ، گیس، بجلی دوائی مافیا کی جیب بھرنے کے بعد سہولت کار عمران صاحب کمیشن بناتے ہیںواہ۔،اب انڈے ، مرغی اور تیل مافیا کی جیب بھرنے کی باری ہے، پھر سہولت کار عمران صاحب ایک اور کمیشن بنائیں گے، واہ ۔کمیشن لینے کے بعد کمیشن بنانا ووٹ چور حکومت کا عوام کوفریب دینے کا معمول بن چکا ہے ۔عوام کو گبھرانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ ہر طرح کے مافیا کے سہولت کار عمران صاحب کے اب گھر جانے کا وقت آ گیا ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں