عمران صاحب وقت پر شادی کرتے توآج پڑنانا ہوتے،مریم نواز کو نانی کہنے پر ن لیگ بھی میدان میں آ گئی


اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب کی تقریر قابل ترس تھی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کی تقریرسے ثابت ہو گیا کہ اْن کی دم پر پاؤں آگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی بے حسی عیاں تھی کہ انہیں عوام کے مسائل کی کوئی تکلیف ہے اور نہ ہی پریشانی،عمران صاحب نے تسلیم کیا ان کی نالائقی کی وجہ مہنگائی ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے تسلیم کیا ان کی نالائقی

کی وجہ آٹا اور چینی مہنگا ہوا،فوج کو نوازشریف کا بیانیہ نہیں، عمران صاحب کی نااہلی، نالائقی اور کرپشن کمزور کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی معیشت کمزور ہوجائے تو دفاع بھی کمزور ہوجاتا ہے،عمران صاحب بائیس سال سے کہہ رہے ہیں کہ فوج مداخلت کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب وقت پر شادی کرتے توآج پڑنانا ہوتے، کاش رشتوں کے تقدس اور احترام کو سمجھتے،آج پھر ثابت ہو گیا کہ عمران صاحب کو معیشت کی بدحالی، بے روزگاری اور مہنگائی سے تکلیف نہیں، نوازشریف کی تقریر سے عمران صاحب تکلیف نہیں تو ٹی وی پر دکھائیں؟۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں