عوام کی بدقسمتی ،کراچی بندرگاہ پر پہنچنے والے گندم کے جہاز کو آگ لگ گئی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی پورٹ پر پہنچنے والے بحری جہاز کواچانک آگ لگ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بحری جہاز میں حادثہ اس وقت پیش جب درآمد گندم کی آف لوڈنگ کی جارہی تھی ۔ نجی ٹی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ کراچی پورٹ پرکھڑے بحری جہاز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، پورٹ اسٹار نامی بحری جہاز کراچی پورٹ پر برتھ نمبر11پر لنگرانداز ہے۔خوش قسمتی سےکسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، امدادی ٹیموں نے پہنچ کر آگ بجھانا شروع کر دی تھی جبکہ وہاں موجود تمام مزدوروں کو پیچھے ہٹا دیا گیا ہے۔تازہ ترین اطلاعات

کے مطابق بحری جہاز میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ بحری جہاز میں آگ اس وقت لگی جب جہاز سے درآمدی گندم اتاری جا رہی تھی۔ پورٹ اسٹار نامی بحری جہاز کراچی بندرگاہ کی برتھ نمبرگیارہ پہ لنگرانداز ہے۔جہاز میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی کام کرنے والے تمام مزدوروں کو فوری طورپرنکال لیا گیا تھا۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں