عوام کی جیبوں سے فی لٹر پیٹرول اور ڈیزل پر بھاری ٹیکس وصول کرنے کا تہلکہ خیز دعویٰ


لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان نے قوم سے انڈوں، کٹوں، شہد کا مذاق کیوں کیا؟حالانکہ ان کی باجی علیمہ خان نے سلائی مشین چلا کر بیرون ملک اربوں کی جائیداد بنائی۔ اپنے بیانمیں انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک لیکچر سلائی مشین پر ہی دے دیتے۔عوام سے پیٹرول پر 48روپے سے زیادہ اور، ڈیزل پر 47 روپے سے زیادہ ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔نیازی کہا کرتا تھا کہ جب چیزوں کی قیمت اوپر جائے تو سمجھو حکمران چور ہیں۔اگر ڈھائی سال کا حساب لگایا جائے تو

پاکستان کے 73 سالوں میں سب سے بڑا چور نیازی ثابت ہوا۔ حناپرویز بٹ نے مزید کہاموجودہ حکمران بے شرم لوگ نیب پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے اپنے مخالف کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ابھی خواجہ آصف کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوا، ان کا کیس ابھی عدالت میں گیا بھی نہیں،شہزاد اکبر کس حیثیت میں ٹی وی پر بیٹھ کر بک بک کر رہا ہے؟؟کیا یہ عدالت پر دباؤ ڈالنے کے مترادف نہیں؟





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں