فواد چوہدری کو ایک اور طاقتوروزارت دینے کا فیصلہ


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ارشد شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو ایکاور اہم وزارت مل سکتی ہے۔اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم عمران خان اگلے چند روز کے دوران کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کر سکتے ہیں۔ کابینہ میں تبدیلیاں کی جائیں گی، فواد چوہدری کو ایک اور طاقتور وزارت ملنے کا امکان ہے۔ جبکہ حکومت کی فنانس ٹیم میں بھی تبدیلیوں کی اطلاعات ہیں۔ سینئر

تجزیہ کار عارف نظامی نے کہاہے کہ مہنگائی اور معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے کابینہ میں کچھ تبدیلیوں کی اطلاع ہے، شوکت ترین کا نام لیا جارہا ہے، میں نے شوکت ترین کو فون کیا اور انہوں نے کہا کہ مجھ سے ابھی کسی نے بات نہیں کی۔اس سے اندازہ کریں کہ حکومت مالی، انتظامی اور اخلاقی طور پر دیوالیہ ہوچکی ہے۔ حفیظ شیخ کا یہاں کیا ہے؟ وہ ایک بریف کیس لے کر آئے ہیں ، جس طرح شوکت عزیز لے کرآئے تھے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں