فوج مخالف بیانات، جے یو آئی کے اہم رہنما کیخلاف کارروائی کا فیصلہ


اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے فوج مخالف بیانات پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں ترجمانوں اور پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ذرائع کےمطابق اجلاس میں جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے فوج مخالف بیانات پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کیا تھا بعدازاں پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد

سرکٹ کے حکم پر ان کی رہائی عمل میں آئی تھی۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں