فیس بک بھارت کی پبلک پالیسی چیف نے استعفیٰ دیدیا ان کھی داس پر کیا الزامات تھے؟تفصیلات آگئیں


نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی ڈائریکٹر آف پبلک پالیسی انکھی داس نے استعفی دے دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انکھی داس پر فیس بک پر نفرت انگیز بیانیوں کی پوسٹس کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کے الزامات تھے۔فیس بک کےبانی مارک زکر برگ سے 40 سے زائد سماجی حقوق کے گروپوں نے انکھی داس کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔اس سے قبل امریکی اخبار نے انکھی داس کی جانب سے کمپنی کے مالی فائدے کے لیے نفرت انگیز پوسٹ ہٹانے سے انکار کی خبر دی





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں