قومی وومن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف دورہ ساتھ افریقہ سے دستبردار


لاہور (این این آئی) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف خاندانی وجوہات کی بنیاد پر دورہ جنوبی افریقہ سے دستبردار ہو گئیں ہیں،پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ اگلے ماہ شیڈول ہے۔ہیڈ آف ویمنز ونگ اور چیف سلیکٹر عروج ممتاز کا کہنا ہے، بسمہ معروف نے درخواست کی تھی کہ وہ اگلے ماہ دورہ جنوبی افریقہ کے لیے خاندانی وجوہات کی بنیاد پر دستیاب نہیں ہیں۔ہم نے بسمہ معروف کی درخواست کو تسلیم کیا وہ خود بھی سیریز چھوڑنے پر مایوس تھیں مگرفیملی ترجیحات کو ہمیشہ فوقیت حاصل ہوتی ہے۔جب ہم جمعرات کو 17 رکنی اسکواڈ

کا اعلان کریں گے،اس کے ساتھ دورہ جنوبی افریقہ کے لیے عارضی کپتان کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ دورہ جنوبی افریقہ تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی پر مشتمل ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں