لاہور میں بھائی اور بہن سے پولیس کے مبینہ ہتک آمیز رویے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں بھائی اور بہن سے پولیس کے مبینہ ہتک آمیز رویے کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے۔ پولیس اہلکاروں کے توہین آمیز رویے سے متاثر نوجوان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنی بہن کے ہمراہ فیکٹری سے گھر جارہا تھا کہ پولیس اہل کاروں نے روک کر سڑک کنارے اٹھک بیٹھک کروائی اور سوئیٹر بھی اتروا لیا۔روزنامہ جنگ کے مطابقنوجوان نے الزام لگایا کہ چوکی انچارج نے ا س کی بہن کی تلاشی بھی لی۔دوسری جانب ایس ایچ او غالب مارکیٹ آصف عطا کا کہنا ہے کہ کوئی اہل

کار اس واقعے میں ملوث نہیں، ویڈیو پولیس کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ لڑکے اور لڑکی کو پولیس وین کے پاس کھڑا کرکے ویڈیو بنائی گئی ہے، حقائق سامنے لانے کے لیے تحقیقات کررہے ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں