متعدد پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے غیر اعلانیہ طورپر پیرسے اسکول کھول دیئے


کراچی(آن لائن)شہرقائد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں میں متعدد پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے غیر اعلانیہ طورپر پیرسے اسکول کھول دیئے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے دسمبر میں غیر معینہ مدت کیلئے شہر بھر کے پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے تھے سندھ حکومت نے 11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیاتھا۔ بعد ازاں وفاقی وزیر تعلیم نے25 جنوری سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھالیکن شہر میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے پیرسے اسکول کھول دیئے ہیں۔ اسکول انتظامیہ نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ بچوں کو بغیر یونیفارم کے

اسکول بھیجیں جو اسکول کھولے گئے ہیں۔ طلباکو ہدایت دی گئی ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ایس او پیز کا خیال رکھیں طلباایک دن کے وقفے سے اسکول آئیں گے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں