محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے موسم کی  پیش گوئی کر دی


‎اسلام آباد(مانیٹرنگ دیسک )گزشتہ روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں سردی نے ڈیرے جمائے رکھے۔ اس دوران پنجاب کے بعضمیدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہےگا۔ اس دوران صبح اور رات کے اوقات میں پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں سموگ چھائے

رہنے کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: گوپس ، لہہ ،سکردو منفی03اورقلات میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں