مریم نواز کی ریلی، مریض کو لے جانیوالی ایمبولینس پھنس گئی،مسلسل سائرن بجانے پر بھی شرکاء ٹس سے مس نہ ہوئے،انتہائی افسوسناک واقعہ


کراچی(این این آئی) شہر قائد کے علاقے شارع فیصل پر مریم نواز کی آمد کے موقع پرمریض کو لے جانے والی ایمبولینس پھنس گئی۔ کراچی کے جناح گراؤنڈ میں پی ڈی ایم کے جلسے کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی کراچی آمد ہوئی، وہ ریلی کی شکل میں شارع فیصل سے نجی ہوٹل پہنچیں، اس دوران
شارع فیصل پر مریض کو لے جانے والی ایمبولینس پھنسی گئی۔ ایمبولینس ڈرائیور کو مریض کو فوری اسپتال پہنچانے کے لیے مسلسل سائرن بجاتا رہا لیکن ریلی کے شرکا نے ایمبولینس کو راستہ نہیں دیا۔بعدازاں ریلی کے موقع پر ڈیوٹی

پر مامور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے ایمبولینس کے لیے راستہ کلیئر کروایا۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں