مریم نواز کے ہاتھ میں موجود ’’مخصوص گلاس‘‘ سب کی توجہ کا مرکز گلاس کے راز سے متعلق حکومتی ترجمان کا حیران کن انکشاف


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز کے ہاتھ میں پکڑا ہوا ’’مخصوص گلاس ‘‘ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے ۔ گزشتہ روز بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے موقع پر بلاول بھٹو کی جانب سے مریم نواز کوظہرانے اور عشائیہ پر مدعو کیا اس حوالے سے ان کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ سامنے جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ہاتھ میں ’’مخصوص گلاس ‘‘ پکڑا ہوا ہے جس کو لے کر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے

۔ یہ گلاس عوام کی توجہ کا مرکز اس لیے بھی بنا کیونکہ اس سے قبل بھی کئی مواقع پر ان کے ہاتھ میں یہی گلاس پکڑا ہوا دیکھا گیا ہے ۔اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ’’یہ اصل میں عمر و عیار کی زنبیل کا گلاس ہے۔ جھوٹ بولنے والی باجی کو یہ بتایا گیا ہے کہ اس کو پکڑ کر رکھیں گی تو ان کی عیاری پکڑی نہیں جائے گی۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں