مشکل حالات میں دورہ کرنے پر ممنون نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا پاکستانی ٹیم کیلئے محبت بھرا پیغام


لاہور (یواین پی) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کورونا وائرس کے سبب مشکل حالات کے باوجود دورہ کرنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر
اکاونٹ پر کھلاڑیوں کی میدان میں مصافحہ کرنے کی تصاویر بھی جاری کیں۔ اس کے کیپشن میں کیوی کرکٹ بورڈ نے لکھا کہ ‘ان مشکل حالات میں دورہ کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے شکر گزار ہیں۔اس دورے کے لیے دی گئی آپ کی قربانیوں کو سراہتے ہیں، نیوزی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی ٹیم کی وطن واپسی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے

ہوئے کہا کہ آپ کی محفوظ واپسی کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں’۔یاد رہے کہ اس دورے پر پاکستانی ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیریز میں 1ـ2 اور ٹیسٹ سیریز میں 0ـ2 سے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستانی شاہینز ٹیم نے وطن واپسی کی اڑان بھرلی ہے جب کہ پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ 9 جنوری کو آکلینڈ سے وطن واپسی کا سفر شروع کرے گا۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں