معروف اینکر پرسن کاشف عباسی کی والدہ انتقال کر گئیں


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اینکر پرسن کاشف عباسی کی والدہ انتقال کر گئیں۔معروف صحافی کی والدہ شہناز عباسی کچھ عرصے سے علیل تھیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات انکی رہائش گاہ پر ادا کی جائیں گی۔کاشف عباسی کی والدہ کی وفات کے حوالے سے سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ دوست کاشف عباسی کی والدہ کی وفات کا سن کر دل دُکھی،کیا بہادر ماں،کیا محبت کرنے والی ماں، اکثر بیماری کی شدت میں انتہائی تکلیف دہ لمحوں میں بھی مسکرا رہی ہوتیں، وہ میری ماں جیسی تھیں، اُن کے ساتھ رات

گئے تک بیٹھنا، زمانے بھر کی باتیں کرنا ہمیشہ یاد رہے گا۔ماں جی۔۔لو یو۔ اللہ آپ کو جنت میں جگہ دے۔ سینئر صحافی حامد میر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جمعہ کا دن اور 12 ربیع الاول اس مبارک دن اللہ تعالیٰ نے ایک نیک دل خاتون کو اپنے پاس بلایا ہے اللہ تعالیٰ کاشف عباسی صاحب کی والدہ محترمہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور انکے تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔ سینئر اینکر پرسن معید پیرزادہ نے بھی کاشف عباسی سے اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ کاشف عباسی کی والدہ کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا۔ اللہ پاک اہل خانہ اور چاہنے والوں کو صبرو جمیل عطا کرے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں