ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرمیں ایک ہفتے میں نمایاں کمی


کراچی (این این آئی)ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ایک ہفتے میں 6 کروڑ 65 لاکھ ڈالرکی کمی سے20 ارب 31کروڑ 31 لاکھ ڈالر کی سطح پرآ گئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 18دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 37 کروڑ96 لاکھ ڈالرسے گھٹ کر 20 ارب 31 کروڑ 31 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ جس میں مرکزی بینک کے ذخائر 8 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی کمی سے 13 ارب 21 کروڑ 62 لاکھ ڈالر ہوگئے جب کہ دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 1 کروڑ 61 لاکھ

ڈالرکے اضافے سے بڑھ کر7 ارب 9کروڑ 69 لاکھ ڈالر ہوگئی۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں