ملک بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ،24گھنٹوں کے دوران درجنوں اموات، کیسز کی تعداد میں ہوشربا اضافہ


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38369 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2435 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہوائرس سے 48 ہلاکتیں ہوئیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 6.3 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10558 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 97510 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد

34049 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3313 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 453828 ہوگئی ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن )کی رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی کورونا سے جاں بحق ہوگئیں، نجی ٹی وی کے مطابق منیرہ یامین ستی کافی دنوں سے کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر تھیں۔دوسری جانب گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کےباعث پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں اس کے بعد زیادہ اموات سندھ میں ہوئیں۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں