ملک کے تمام بجلی گھربند ہوگئے’ فریکوئنسی اچانک 50سے 0 پر آنے سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا


پاکستان میں بیشتر شہروں اور دیہات میں اچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا۔ملک کے بڑے بجلی گھروں جہلم، منگلا، تربیلا میں پاور پلانٹس بند ہونے کی وجہ سے سندھ ،پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بجلی کانظام درہم برہم ہو گیا۔بریک ڈاؤن کی وجہ سے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ سمیت کئی شہر تاریکی میں ڈوب گئے۔’فریکوئنسی اچانک 50سے 0 پر آنے سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا’ترجمان پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں فریکوئنسی اچانک 50سے 0 پر آنے سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔ترجمان پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ فریکوئنسی گرنے کی

وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے ، عوام سے تحمل کی اپیل ہے۔ترجمان پاور ڈویژن نے ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ترجمان پاور ڈویژن کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق گدو میں 11:41پر فالٹ پیدا ہوا ہے جس کی وجہ سے ملک کی ہائی ٹرانسمیشن میں ٹرپنگ ہوئی اور ایک سینڈ سے بھی کم وقت میں سسٹم کی فریکونسی 50سے 0پر آئی ہے۔پاکستان میں بیشتر شہروں اور دیہات میں اچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا۔ملک کے بڑے بجلی گھروں جہلم، منگلا، تربیلا میں پاور پلانٹس بند ہونے کی وجہ سے سندھ ،پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بجلی کانظام درہم برہم ہو گیا۔اسلام آباد کے بجلی کے نیشنل کنٹرول سسٹم پر ہائی الرٹ کردیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جہلم،منگلا،تربیلا پاورپلانٹس بند، سندھ ،پنجاب، بلوچستان اور کے پی میں بجلی کانظام درہم برہم ہوگیا ہے۔جبکہ لاہور میں سو فیصد بریک ڈاؤن ہو گیا ہےپاکستان میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا، بیشتر شہر اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا۔ لاہور کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں بھی بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے جس کے بعد سارا شہر تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔اس کے علاوہ کراچی کے بھی متعدد علاقوں کی بجلی معطل ہو گئی ہے جس کے بعد شہر قائد بھی اندھیرے میں ڈوب گیا ہے۔ وفاقی دارلاحکومت اور راولپنڈی کے بھی کئی علاقوں میں بجلی کی بندش ہوئی ہے۔ لاہور کے علاقوں سمن آباد، دھرم پورہ، گلبرگ میں بجلی بند ہوئی ہے۔ جبکہ ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، شملہ پہاڑی کے علاقوں میں بھی بجلی کی بندش کی اطلاع ملی ہے۔ لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ، بھٹہ چوک سمیت متعدد علاقوں کی بجلی غائب ہے۔۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں