ملک کے مختلف یوٹیلٹی سٹورز پر چینی، آٹا اورگھی غائب  عوام مہنگے داموں اشیاء خریدنے پر مجبور


اسلام آباد(این این آئی)ملک کے مختلف یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، آٹا اورگھی غائب ہوگیا جس کے بعد عوام اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں یہ اشیا خریدنے پر مجبور ہوگئے۔یوٹیلٹی اسٹورز حکام کے مطابق اوپن مارکیٹ میں چینی،آٹا اور گھی مہنگا ہے اور یوٹیلٹی اسٹورز پر یہ اشیا سستی ہونے کی وجہ سے ان کی دستیابی میں مشکلاتہیں لہذا ان اشیا کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔حکام کے مطابق بلیک میں فروخت کے باعث بھی اسٹورز پر دستیابی کا مسئلہ درپیش آتا ہے۔حکام کے مطابق  یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو، پیکج کے تحت آٹیکے

20کلو تھیلے کی قیمت 800 روپے اور پیکج کے تحت گھی کی فی کلو قیمت 170 روپے ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں