موٹر وے پر ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ”3 پھولوں والے باوردی تھانیدار ”کی نوجوان کے سامنے طلاق یافتہ خاتون کی آبروریزی


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک اور خاتون کی عزت لوٹ لی گئی ، روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق ایسر کے روڈ پر موٹر وے پل کے قریب کار سواروں نے موٹر سائیکل سوار خاتون اور نوجوان کو روک کر خاتون کو نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ خاتون کے مطابق آبروریزی کرنے والوں میں تین پھولوںوالاباوردی تھانیدار بھی تھا ،موٹر وے پل شیخوپورہ کے قریب یہ خوفناک واقعہ پیش آیا،2گرفتار،2کی تلاش جاری ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون(ع) طلاق یافتہ اورگوجرانوالہ روڈ پر اپنی بہن کے گھر رہتی ہے۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں موٹر وے پر ایسے واقعات میں نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے

۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں