میٹرک کے امتحان کا آغاز کب سے ہو رہا ہے ؟ڈیٹ شیٹ جاری


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز 7نومبر سےہورہا ہے جس میں 25ہزار طلباء شریک ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے تحت میڑک کے ضمنی امتحانات 7نومبر سے شروع ہو رہے ہیں ، جس کی ڈیٹ شیٹ تیار کر لی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پہلے روز جنرل سائنس اور ہیلتھاینڈ فزیکل ایجوکیشن کا پیپر لیا جائے گا۔امتحانات سترہ نومبر تک جاری رہیں گے۔ کورونا وائرس پروموشن پالیسی کے مطابق صرف دسویں جماعت کے امتحان ہوں، لاہور بورڈ کے مطابق دہم کے حاصل کردہ نمبرز ہی نہم کے نمبرز شمار

کیےجائیں گے،تحریری امتحان میں حاصل کردہ نمبر کے مطابق پریکٹیکل کے نمبر ایوارڈ ہوں گے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں