میچ شروع ہونے سے پہلے زمبابوے کرکٹ ٹیم کو بڑا پروٹوکول مل گیا


شیخوپورہ (این این آئی) پاکستان کا دورہ کرنے والے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دے دیاگیا اور اس بارے میں وفاقی حکومت نے حکومت پنجاب کو آگاہ کر دیا ہے، قابل اعتماد ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ ان کیسیکیورٹی کو یقینی بنانے کی خاطر دیا گیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں پنجاب پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور ہدایت کی گئی ہے کہ زمبابوے ٹیم کے قیام کے دوران متعلقہ ہوٹل کی سیکیورٹی

کو بھی یقینی بنایا جائے اور ٹیم کی نقل و حمل کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے جائیں اور پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے میچوں کا انعقاد سٹیڈیمز کو بند کروا کر کیا جائے گا اور ٹیم کے ساتھ آنے والے غیر ملکی وفود کی بھی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچوں کے موقع پر سول انتظامیہ کی معاونت پاک فوج کے جوان اور رینجرز بھی کریں گے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں