میڈیکل سائنس کا انوکھا کارنامہ، خاتون نے اپنی بہن کو جنم دے دیا


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ماں کی خوشی کی خاطر انگلینڈ میں اپنے سوتیلے باپ کے بچے کی ماں بننے والی لڑکی نے اپنی حیرت انگیز کہانی سنا دی، میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق پچیس سالہ ہولی سمرز تین بہن بھائی ہیں، ان کا باپ انہیں بچپن میں
ہی چھوڑ کر چلا گیا تھا، ن کی ماں نے دوسری شادی کر لی لیکن ان کے سوتیلے باپ سے کوئی اولاد نہیں تھی، اس کی ماں اپنے دوسرے خاوند سے بہت محبت کرتی تھی اور اس کے بچے کی ماں بننا چاہتی تھی، ایک بار اسقاط حمل ہونے کے بعد بھی وہ بچہ

حاصل کرنے کی خواہش رکھتی تھی، ہولی نے ماں کی بے تابی کو دیکھتے ہوئے نہ صرف خود کو سروگیسی (متبادل ماں)کے طور پر پیش کر دیا بلکہ اپنے بیضے بھی عطیہ کر دیئے۔ لیبارٹری میں میرے سوتیلے باپ اینڈریو کے سپرمز اور میرے بیضوں کے ملاپ سے ایمبریو تیار کیا گیا اور میرے پیٹ میں رکھا گیا۔ اس طرح میں نے اپنی ماں کی خوشی کی خاطر اپنی ہی بہن کو جنم دیا۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں