’’میں آپ کی منتظر ہوں‘‘ صبا قمر کو روزانہ پھول بھیجنے والے کی تلاش


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی نامور اداکارہ صباء قمر نےروزانہ انہیں پھول بھیجنے والے نامعلوم شخص کی تلاش شروع کر دی ۔ اس حوالے سے معروف اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام سٹوری میں خوبصورت گلدستوں کی تصاویر شیئر کیں ۔ انہوں نے نے اس روزانہ پھول بھیجنے والے نامعلوم شخص کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق اب اداکارہ صباء قمر نے پھول بھیجنے والے نامعلوم مداح کی تلاش شروع کر دی ہے اور پھول بھیجنے والے کےنام انسٹا اسٹوری پر پیغام دیا ہے کہ میں آپ سے بات کرنا چاہتی ہوں۔اداکارہ نے پھولوں کی

تصویر کے ساتھ نامعلوم مداح کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’میں آپ سے بات کرنا چاہتی ہوں، آپ مجھ سے اپنے اُن مکالموں کے ساتھ رابطہ کریں جو آپ روزانہ پھولوں کے ساتھ تحریر کرتے ہیں‘۔صبا قمر نے مزید لکھا کہ یہ تحفے قبول کرنا میرے لیے بہت زیادہ ہے، میں انہیں آپ کو واپس بھیجنا چاہتی ہوں تو چلیں بات کرتے ہیں‘۔اداکارہ نے پیغام کے آخر میں لکھا کہ میں آپ کی منتظر ہوں۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں