نجی ٹی وی چینلز پر دکھائے جانیوالے پاکستانی ڈرامے بے حیائی اور بے ہودگی میں انڈیا کو بھی کراس کرگئے


بہاولنگر(این این آئی) پیمرا نے گھرگھر فحاشی پھیلانے کا بیڑہ اٹھالیا ہے بھارت کے پروگراموں پر پابندی کے بعد نجی ٹی وی چینلز پر دکھائے جانیوالے پاکستانی ڈرامے بے حیائی اور بے ہودگی میں انڈیا کو بھی کراس کرگئے ہیں اس قسم کی بکواساتڈراموں میں دکھائی جارہی ہے کہ کوئی بھی شہری گھر میں خواتین کیساتھ بیٹھ کر ٹی وی نہیں دیکھ سکتا جبکہ ٹی وی پروگرامزاور شوبز میں بھی بے حیائی عروج پر ہے بات بات پر احتجاج کرنیوالی مذہبی اور سیاسی جماعتیں بھی اس بے حیائی کا حصہ بن رہی ہیں قبل ازیں کسی بھی ڈرامے میں کوئی

بے ہودہ بات یا سین ہوتا تو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوجاتے تھے مگر اب ڈراموں میں جس طرح بے حیائی اور بے غیرتی دکھائی جارہی ہے لگتا ہے کہ ٹی وی چینلز مالکان کے گھروں میں بھی یہ کچھ ہوتا ہے جس کی تشہیر کرکے دوسرے لوگوں کو بھی اس ترغیب دے رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ تبدیلی سرکار ہوش کے ناخن لے اور بے غیرتی اور بے حیائی والے ان ڈراموں کو بند کروانے کیساتھ ساتھ سنسر پالیسی سخت کرے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں