نوازشریف کی صاحبزادی اسما نواز بھی چودھری شوگر مل کیس میں شامل


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نوازشریف کی صاحبزادی اسما نواز کو بھی چوہدری شوگر مل کیس میں شامل کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسما نوازکو اس وقت بھی فائدہ ملتا رہا جب شوگر مل نقصان میں تھی۔ اسما نواز کو مل سے 11 لاکھ 28 ہزار روپے کا پرافٹ ملا۔ہم نیوز کے مطابق نیب کے مطابق چوہدری شوگر مل رواں سال 13 کروڑ 11 لاکھ سے زائدروپے کےنقصان میں جا رہی تھی۔ اسما نواز کیجانب سے جمع کروائی گئی ٹیکس ریٹرن بھی مشکوک ہیں۔ذرائع کے مطابق اسما نواز کے اثاثوں میں اضافہ ہوتا گیا جب کہ انکا ذرائع آمدن کچھ نہیں

تھا۔ اسما نواز کے اثاثے 1992 میں 14 لاکھ 70 ہزارروپے تھے۔نیب کے مطابق 1993میں اسما نواز کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ 50 ہزارروپے تک پہنچ چکی تھی۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں