نومبر میں پی ایس ایل ٹرافی اٹھاکر ’میں ہوں قلندر ‘ کا نعرہ لگانے کا خواہشمند ہوں ، سمت پٹیل کے عزائم


لاہور (این این آئی)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور پاکستان سْپر لیگ (پی ایس ایل ) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے باؤلر سمت پٹیل نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں پی ایس ایل ٹرافی اٹھاکر ’میں ہوں قلندر ‘ کا نعرہ لگانے کے خواہشمند ہیں۔انگلینڈ کے بھاری بھرکم 35 برس کے بائیں ہاتھ کے باؤلر سمت پٹیل نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ وہ نومبر میں ہونے والے پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں ٹیم لاہور قلندرز کی فتح کے کیلئے پر امید ہیں۔انہوں نے کہا کہ فخر زمان، شاہین آفریدی اور حفیظ کا فارم میں ہونا

لاہور قلندرز کیلئے اچھی بات ہے۔سمت پٹیل نے کہا کہ قلندرز میں ہر کوئی جیت کیلئے کھیلتا ہے، ٹیم میں کوئی بھی خودغرض پلیئر نہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں