نیا پاسپورٹ نہ بنا تو نوازشریف بے وطن ہو جائیں گے ،ایسی صورتحال میں ان کے پاس کوکونسے 2 آپشن ہونگے ؟ پاکستانی نژاد وکیل کا حیران کن انکشاف


لندن/اسلام آباد (آ ن لائن) سابق وزیر عظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے پاسپورٹ کی میعاد آئندہ سال فروری میں ختم ہو رہی ہے جس کے بعد انھیں بیرون ملک قیام جاری رکھنے کے لیے نئی سفری دستاویز کی ضرورت ہو گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پارٹی کے ایکرہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی کہ سابق وزیراعظم کے پاسپورٹ کی میعاد فروری 2021ء میں ختم ہو رہی ہے اور یہ کہ نیا پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے پارٹی کے اندر اور قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے مذکورہ

شخص کو ذاتی طور پر ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے دفتر میں حاضر ہونا پڑتا ہے۔ دوسری صورت یہ بن سکتی ہے کہ نیا پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے نواز شریف لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں درخواست جمع کرائیں۔پاکستانی نژاد وکیل قمر بلال ہاشمی کا کہنا ہے کہ موجودہ پاسپورٹ کی میعاد ختم اور نیا جاری نہ ہونے کی صورت میں نواز شریف ایک بے وطن شخص بن جائیں گے اور ایسی صورت میں ان کے پاس مزید دو آپشنز ہو ںگے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں