نیب میں ہمت ہے تو سوالنامہ بھیج کر دکھائے،


مالاکنڈ(آن لائن/مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 21جنوری کو کراچی میں اسرائیل نامنظور ملین مارچ کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ پیر کو مالاکنڈ میں پی ڈی ایم کے تحتاحتجاجی ریلی کے موقع پر پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کے موقع پر کہا کہ ملین مارچ میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے،جس میں عوام اسرائیل سے اپنی نفرت کا اظہار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان فوری مستعفی ہوجائیں ورنہ عوامی انقلاب انہیں بہا لے جائے گا۔ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک

مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نیب میں اگر ہمت ہے تو سوالنامہ بھیج کر دکھائیں۔مالاکنڈ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا سیلاب حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا۔ موجودہ حکومت ووٹ چوری کرکے اقتدار میں آئی۔ قوم اپنا حق واپس لے کر رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں صوبوں کے حقوق کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ حکمرانوں سے عوام کی بدحالی کا حساب لیں گے۔ حکومت کے خلاف آخری وقت تک لڑتے رہیں گے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں