نیب والے پہلے مجھےکھانا میز پر دیتے تھے اب کہاں پر دیا جاتا ہے؟ یہ سب کن کے کہنے پر کیا جارہا ہے ؟شہباز شریف کا حیرت انگیز انکشاف


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اپنے کیس کی سماعت کے دوران عدالت سے نیب حکام کے رویئے کی شکایت کردی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں بیان دیتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ میں عدالتی حکم پر تحویل میں ہوں لیکن میرا یہ بنیادی حق ہے، سارا زمانہ جانتا ہے مجھے کمر کی تکلیف ہے

اور گزشتہ 25 سال سے اس تکلیف میں مبتلا ہوں۔شہبازشریف نے عدالت میں کہا کہ میں نماز پڑھنے کے لیے کرسی کا رخ تبدیل کرکے مدد لیتا تھا لیکن یکم اور دو اکتوبر کو میری مدد کرنے سے انکار کردیا گیا، پہلے کھانا مجھے اندر میز پر رکھ کر دیتے تھے لیکن اب زمین پر رکھ دیتے ہیں، ایسا جان بوجھ کر کیا جاتا ہے تاکہ مجھے جھکنا پڑے، یہ عمران خان اور شہزاد اکبر کی ایما پر ہوا۔

The post نیب والے پہلے مجھےکھانا میز پر دیتے تھے اب کہاں پر دیا جاتا ہے؟ یہ سب کن کے کہنے پر کیا جارہا ہے ؟شہباز شریف کا حیرت انگیز انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں