ن لیگ نے بھی اورنج لائن ٹرین منصوبے کے افتتاح کا اعلان کر دیا


لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے افتتاح کا اعلان کر دیا، منصوبے کے افتتاح کی علامتی تقریب جین مندر چوک میں منعقد ہو گی جس میں پارٹی کے مرکزی رہنما، اراکین اسمبلی اور کارکنان شریک ہوں گے۔لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ اورنج لائن ٹرین چلنے کی خوشی میں افتتاح اور جشن کی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، ملک پرویز اور،عطا اللہ تارڑ سمیت لیگی اراکین اسمبلی، عہدیداران اور کارکنان شریک ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اورنج لائن ٹرین کے

فعال ہونے کا جشن منائے گی، یہ شہباز شریف کا خواب ہے جو شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے۔ لاہور کے عوام شہباز شریف سے اظہار تشکر کا دن منائیں گے،دنیا اورنج لائن کے منصوبے کو شہباز شریف کے نام سے جانتی ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں