ن لیگ کے استعفے دینے والے2ایم این ایزاسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے سامنے مکر گئے


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک / آن لائن ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی جاوید مرتضی عباسی اور سجاد اعوان اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے سامنے مکر گئے ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ذرائع کہا ہے کہ ن لیگ دونوں رہنمائوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے اپنے استعفوں کا واپسی کا مطالبہ کیا ہے کہ اور تحریری درخواست دی ہے کہ ہمارے استعفے نہ قبول کیے جائیںسجاداعوان اور مرتضیٰ جاوید کی درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہمارے استعفے منظور نہ کئے جائیں، اس کے علاوہ ن لیگی ایم این اے

مرتضیٰ جاوید عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ان کے چیمبر میں ملاقات بھی کی۔قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو استعفیٰ بھجوانے والے دو اراکین مرتضی جاوبد عباسی اور محمد سجاد نے استعفوں کی واپسی کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطہ کیا ہے ۔قومی اسمبلی شعبہ قانون سازی کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مرتضی جاوید عباسی اور محمد سجاد اپنے استعفے واپس لینا چاہتے ہیں تاہم یہ زبانی نہیں ہوگا ہم نے ان پر واضح کیا ہے کہ وہ استعفوں کی واپسی کیلئے سپیکر کے نام ہی تحریری درخواست دیں ورنہ یہ استعفے واپس نہیں ہونگے ۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے قاعدہ 43کے تحت استعفوں کی منظوری کا عمل مکمل کیا جائیگا اور اسی کے تحت دونوں اراکین کو سات دن کے اندر سپیکر کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔اگر وہ پیش نہیں ہوتے تو پھر ان کے استعفے منظور تصور ہونگے لیکن اگر وہ استعفے واپس لینا چاہتے ہیںتو پھرانہیں اس کیلئے تحریری طورپر درخواست دینا ہوگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں اراکین کے استعفے سپیکر آفس کو باضابطہ موصول ہوئے جس کا تمام ریکارڈ بھی موجود ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ استعفوں کے اندر انہوں نے پارٹی قیادت کے حوالےاستعفے کرنے کی بات کی ہے لیکن چونکہ ان استعفوں کا مخاطب سپیکر قومی اسمبلی ہے تو لحاظہ اسی وجہ سے سپیکر نے دونوں کیخلاف کارروائی کو آگے بڑھانے کیلئے نوٹس جاری کئے ہیں۔دوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھا اپنے ہی استعفے سے مکر گئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سردار اورنگزیب اسپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کو بھیجے گئے استعفیٰ سے مکر گئے ہیں۔اس حوالے سے انہوں نے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی سے رابطہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابقسردار اورنگزیب نے خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھیجے گئے استعفیٰ سے لاتعلقی ظاہر کردی ہے۔ دوسری جانب اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ استعفیٰ اسپیکر آفس کو بذریعہ ڈاک ملا جس کا ریکارڈ موجود ہے۔ سردار اورنگزیب کے دستخط کی تصدیق کرائی جائے گی۔اسپیکر مشتاق غنی کے مطابق سردار اورنگزیب نلوٹھا کوایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے کہ وہ خود پیش ہوکر استعفیٰ کی تصدیق کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے 2 ارکان قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور محمد سجاد کو استعفوں کی منظوری کے لیے طلب کرلیا تھا۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مراسلہ جاری کردیا تھا۔جاری مراسلے میں کہا گیا تھا کہ ممبران اپنے استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہوں۔اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے سے قبل دونوں ارکان سیکریٹریٹ کو بھی اپنی پیشی کی تاریخ سے آگاہ کریں۔ اس سے قبل اسپیکرپنجاب اسمبلی نے ن لیگی اراکین کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ ‎





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں