وزیراعظم عمران خان کے استعفیٰ کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا گیا


لاہور (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وزیراعظم عمران خان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتا ہے۔وزیراعظم عمران خان ملکی نظام چلانے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ سبزیاں، دالیں ،گھی، چینی اور آٹا عام آدمی کی پہنچ سے دور
ہو چکا ہے۔بجلی اور گیس کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔بیروزگار ی اور مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔وزیراعظم ہر روز

دلاسے اور تسلیاں دے کر عوام کاپیٹ بھرنے کی کوشش کررہے ہیں۔لہٰذا وزیراعظم عمران خان عوام پر حق حکمران مکمل طور پر کھو چکے ہیں۔عمران خان عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں